ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجدھانی اور شتابدی کے مسافروں کے لئے اچھی خبر، ٹرین لیٹ ہونے پر ریلوے بھیجے گا SMS

راجدھانی اور شتابدی کے مسافروں کے لئے اچھی خبر، ٹرین لیٹ ہونے پر ریلوے بھیجے گا SMS

Sun, 05 Nov 2017 04:30:31    S.O. News Service

نئی دہلی4نومبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)   راجدھانی اور شتابدی ٹرین کے مسافروں کو ایک گھنٹہ سے زیادہ لیٹ ہونے کی صورت میں ایس ایم ایس کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا ۔ ابھی صرف ویٹنگ لسٹ کے مسافروں کے ٹکٹ کنفرم ہونے پر انہیں ایس ایم ایس بھیجا جاتا تھا۔ اس پروجیکٹ میں شامل ریلوے وزارت کے سینئر افسر نے کہا کہ تمام راجدھانی اور شتابدی ٹرینوں میں یہ ایس ایم ایس سروس ہفتہ سے شروع ہو گئی ہے ۔ اسے مرحلہ وار طریقے سے دیگر ٹرینوں میں لاگو کیا جائے گا۔ریلوے کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونٹ، ریلوے معلوماتی سسٹم سینٹر کی طرف سے مسافروں کو ایس ایم ایس کی سہولت مہیا کرائی جاتی ہے۔ افسر نے کہا اس سہولت کا استعمال کرنے کے لئے مسافروں کو ریزرویشن سلپ میں اپنا موبائل نمبر لکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے یہ سروس شروع کی گئی ہے۔ اس کا خرچ ریلوے برداشت کرے گا۔ کچھ راجدھانی اور شتابدی ٹرینوں میں اس کا پہلے ٹرائل کیا گیا تھا ۔ ریلوے افسر نے کہا کہ اس کے ٹرائل میں کچھ دقتیں سامنے آئی تھیں، جسے حل کر لیا گیا ہے۔ اب یہ سروس تمام راجدھانی اور شتابدی ٹرینوں میں دستیاب ہے۔


Share: